ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی:یوم ِ اساتذہ نہیں یوم ِسیاہ مناتے ہوئے پروفیسر حضرات کا احتجاج : یونیورسٹی اور ڈگر ی کالج پروفیسر اسوسی ایشن کی پریس کانفرنس

ہبلی:یوم ِ اساتذہ نہیں یوم ِسیاہ مناتے ہوئے پروفیسر حضرات کا احتجاج : یونیورسٹی اور ڈگر ی کالج پروفیسر اسوسی ایشن کی پریس کانفرنس

Sat, 02 Sep 2017 22:10:52    S.O. News Service

ہبلی:02/ستمبر (ایس اؤنیوز) آل انڈیا یونیورسٹی اینڈ ڈگری کالج پروفیسرس اسوسی ایشن کی جانب سے اپنی مختلف مانگوں کو لے کر ’’یومِ اساتذہ‘‘5ستمبر کو ’’سیاہ دن ‘‘منانے اور اس دن نئی دہلی کے جنتر منتر پر جیل بھرو پروگرام کا اہتمام کئے جانے کا ریاست کرناٹک یونیورسٹی اینڈ ڈگری کالج پروفیسرس اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ایس بی سنگاپور نے پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے جانکاری دی ۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ پچھلے کئی برسوں سے 7ویں پئے کمیشن کے مطابق یوجی سی تنخواہ کے لئے جدوجہد کی جارہی ہے، لیکن ابھی تک مرکزی حکومت کی وزارت برائے انسانی وسائل ہماری مانگوں پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ سالوں سے ہمارے مطالبات کو نظر اندازکئے جانے کو لے کر مجبوری میں ہم سیاہ دن اور جیل بھرو پروگرام منعقد کررہے ہیں۔ اپنے مطالبات کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عارضی لکچررس کو ملازمت کا تحفظ فراہم کرنا، 6ویں پئے کمیشن کی خامیوں کو دور کرنا سمیت 8اہم ہماری مانگیں ہیں، جس کے تحت ہم جدوجہد کررہے ہیں، انہوں نے ریاست کے تمام پروفیسر حضرات سے اپیل کی کہ وہ 5ستمبر کو سیاہ پٹی باندھ کر کالج میں پڑھائیں۔ تمام طرح کے جلسے اور پروگراموں کا بائیکاٹ کرکے احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی۔


Share: